تازہ ترینتحریکخبریں

عمران کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔بھارہ کہو، کھنہ اور ترنول کے تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر ہوں گی۔ عمران خان پر کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف وزری پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ذرائع لیگل ٹیم پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کے خلاف ان مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button