تازہ ترینخبریںدنیا

سمندری طوفان ‘فریڈی’ ملاوی اور موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد 400 سے متجاوز

افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان فریڈی ہفتے کو پہلے موزمبیق اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، طوفانی ہواؤں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ملاوی حکام کے مطابق ملاوی میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 326 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 700 افراد زخمی ہیں،دوسری جانب موزمبیق میں اموات کی تعداد 53 ہے جبکہ مڈغاسکر میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، ملاوی میں متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button