تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پیک سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیاں

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سیکیورٹی کے لیے قائم سندھ پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز کی گریڈ 7 کی 1500 نشستوں پر بھرتی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھرتی کے لیے سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں۔سی پیک سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد کاشف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔

بھرتی کے لیے امیدوار کا تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، 18 سے 28 سال تک کی عمر کے امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی کم از کم 33 انچ چوڑی ہونا لازمی ہے، بھرتی کے خواہش مند نوجوان 5 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button