تازہ ترینتحریکخبریں

اعظم نیازی اور ولید اقبال کا لیہ جیل سے رہائی پر شاندار استقبال

جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے تحریک انصاف کے اسیر رہنماوں اور کارکنوں کو ملک کی مختلف جیلوں سے رہا کردیا گیا۔ پارٹی رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے رہائی پانے والوں کا شاندار استقبال کیا گیا ، اس موقع پر شدید نعرے بازی اور گل پاشی کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز لیہ جیل سے رہائی پانے والوں میں پی ٹی آئی لاہور کے رہنما نیازی ٹرانسپورٹ کے سربراہ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اعظم خان نیازی ، بیرسٹر ولید اقبال اور گلفام ورک سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔

پی ٹی آئی لیہ کے رہنما ملک اویس نیاز جکھڑ ، بابر کھتران اور دیگر کارکنان نے اعظم خان نیازی ، گلفام ورک اور پی ٹی آئی کے عہدیداران و کارکنان کو سرائیکی اجرک پیش کی اور لاہور رخصت کیا۔ اس موقع پر ولید اقبال نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کرائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 فروری کو جیل بھرو تحریک کے حوالے سے لاہور کے چیئرنگ کراس چوک سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، اعظم خان سواتی ، اعظم خان نیازی اور بریسٹر ولید اقبال سمیت پارٹی کے 77 اراکین نے گرفتاری دی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button