تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ ٹوٹنا نیک شگون نہیں ، وسیم سجاد

سابق چیئرمین سینیٹ ماہر قانون وسیم سجاد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ کا ٹوٹنا نیک شگون نہیں۔

وسیم سجاد نے کہا کہ  5 رکنی بینچ کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ سیاسی لحاظ سے متنازع ہوگا۔

صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نوید حیات نے کہا کہ بینچ ٹوٹنے کے بعد جو بھی فیصلہ آئے گا وہ سیاسی لحاظ سے خطرناک فیصلہ ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق احمد خان نے کہا کہ 9 رکنی بینچ پر اعتراض سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تھا۔

اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ 5 رکنی بینچ کے فیصلے پر بھی سیاسی جماعتیں اعتراض کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button