تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز کا ضمنی انتخابات معطل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

 تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی نے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات معطل کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز نے اپنے استعفوں کے خلاف رٹ دائر کی، رٹ میں سپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

رٹ میں موقف اپنایا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے قانونی نکات پورے کیے بغیر 35 اراکین کے استعفی منظور کیے جبکہ استعفوں کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے ممبران کو سپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے جو وہ نہیں ہوئے، لہٰذا عدالت سپیکر کی جانب سے بغیر تصدیق کیے استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر نے غیر قانونی طور پر استعفے منظور کیے ہیں اس لیے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے عمل کو معطل کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button