تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر کا انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن میں اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین طلب

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیے جانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین کو اس معاملے پر مشاورت کے لیے طلب کر لیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے خیبر پختون خوا اور پنجاب اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیے جانے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکریٹری اور لاء ونگ کے نمائندے شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کل اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 9 اپریل کو خیبر پختون خوا اور پنجاب کی اسمبلیوں کے الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button