تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر مملکت سے ملاقات کا وقت ختم، چیف الیکشن کمشنر نہ پہنچے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک گھنٹے تک اپنے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر کی راہ تکتے رہے مگر چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نہ آئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر کمشنرسکندر سلطان راجہ کی ملاقات کا وقت آج صبح 11 بجے مقرر تھا۔

ملاقات کے لیے چیف الیکشن کمشنر کا نام ایوان صدر کے داخلی گیٹ پر بھی لکھوایا گیا تھا۔

صدر مملکت نے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر کا ایک گھنٹے تک انتظار کیا، ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد داکٹر عارف علوی نے اپنے دیگر معمول کے کام شروع کردیئے۔

صدر مملکت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔ صدر مملکت چیف الیکشن کمشنر کے نہ آنے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پیر کی صبح مشاورت کے بعد ایوانِ صدر میں ہونے والی مشاورت میں نہ جانے کا حتمی فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ 19 فروری کو صدرِ پاکستان کو جواب دیا جاچکا ہے، الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی مؤقف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button