تازہ ترینخبریںپاکستان

آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی : مصدق ملک کا دعویٰ

مصدق ملک نے کہا ہے کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہونگی۔

وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے باعث جلد مہنگائی میں کمی آئے گی، آئندہ امیر اور غریب آدمی کے گیس کے بل میں فرق ہوگا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فونٹ استعمال کرنے پر مریم نواز کو 7 سال کی قید ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو تاحیات نااہل کر دیا گیا، عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے، عمران خان کارکنان کو کہتا ہے کہ میرے گھر کے باہر آجاؤ کہیں مجھے گرفتار نہ کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button