تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف کا پرویز الہٰی آڈیو لیکس معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی جو آڈیو لیکس سامنے آئی ہیں انتہائی سنگین ہیں، اعلیٰ عدالت کے جج کے بارے میں اس سے زیادہ سنگین باتیں کیا ہو سکتی ہیں؟

نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملہ بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو نہیں بھیجنا تو پھر کیا کرنا ہے؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الہٰی کی آڈیو لیکس کے معاملے کا ہر سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button