تازہ ترینخبریںدنیا

سلامتی کونسل کی اسرائیل سے متعلق قرارداد غیرمؤثر قرار

امریکا نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر روکنے سے متعلق سلامتی کونسل کی مجوزہ قرارداد کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد دو ریاستی حل کے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے مددگار نہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد کے مسودہ میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر فوری اور مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی بستیوں کی تعمیر کےخلاف عرب امارات کی قرارداد آج سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button