تازہ ترینخبریںکاروبار

زرعی ملک ہونے کے باوجود اربوں ڈالرز کی کھانے پینے کی اشیا امپورٹ

پاکستان کا زرعی ملک ہونے کے باوجود کھانے پینے کی اشیا کے لیے درآمدات (امپورٹ) پر انحصار برقرار ہے اور اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا جنوری 6 ارب ڈالرز کی غذائی اشیا درآمد کی گئیں، صرف جنوری میں غذائی اجناس کی درآمدات میں 1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری سالانہ بنیاد پر کھانے پینے کی اشیا کی درآمد 6 فیصد بڑھی۔

اس دوران سبزیوں اور دالوں کی درآمد 48.4 فیصد اضافے سے 85 کروڑ ڈالرز رہیں، گندم کی درآمدات 24 فیصد اضافے سے 77 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز اور کوکنگ آئل کی درآمد 20.8 فیصد اضافے سے 2 ارب 72 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ذرائع کے مطابق 7 ماہ میں چائےاور کافی کی درآمدات 3.5 فیصد بڑھیں اور درآمدات کا حجم 36 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا جنوری آئل سیڈز کی درآمدات 77 کروڑ ڈالرز رہیں، پھل اور میوہ جات کی درآمدات 11 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز اور مصالحہ جات کی درآمد 9 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز رہیں۔

جولائی تا جنوری ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک کی درآمدات 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز اور تمباکو کی درآمدات 1 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button