تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کی تاریخ دینے کے بعد کسی وجہ سے الیکشن نہ یو سکا تو پھر کیا ہوگا

وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی۔

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

گورنر پنجاب کے وکیل نے عدالت کے روبرو جواب جمع کرادیا ، جس میں انہوں نے درخواست کو جرمانےکے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

گورنر پنجاب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں بلکہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہے، اس نے اعتراض اُٹھایا ہے کہ گورنر نے آئین کے مطابق کام نہیں کیا، صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی نے سیاسی دباؤ کے باعث اسمبلی تحلیل کی، وہ متعدد بار اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا بیان دے چکے تھے،گورنر آئین کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو تب ہی الیکشن کی تاریخ دینا اس کی آئینی ذمہ داری ہے۔

دوران سماعت دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کرانے کے حوالے سے بہت سی رکاوٹیں ہیں ،الیکشن کرانے کےلیے فنڈز کی ضرورت ہے ہمیں فنڈز کون دے گا ، ہمیں جوڈیشری نے آر آوز دینے سے انکار کردیا ہے۔

عدالت کے روبرو فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی شقیں اورالیکشن ایکٹ ملاکر پڑھا جائے تو الیکشن سے انکار ممکن نہیں، 90 روز میں الیکشن کرنے پر کوئی اتھارٹی انکار نہیں کرسکتی، اگرالیکشن نہیں کراتے توآئین گرتا ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاریخ دے دی جاتی ہے اورکمیشن کسی وجہ سے الیکشن نہ کرا سکا تو پھر کیا ہوگا۔

جسٹس جواد حسن کے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ گورنر کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ گورنر کے وکیل کو کل (جمعہ 10 فروری)ہی بلا لیں۔ جب کہ اسد عمر نے عدالت کے روبرو کہا کہ اگلے 3 دن میں تاریخ کا اعلان نہ ہوا تو آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔

جس پر جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ میرے لیے مسئلہ نہیں دو منٹ لگیں گے، فواد چوہدری نے استدعا کی کہ عدالت کو جو بھی کرنا ہے وہ کل فیصلہ کر دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button