تازہ ترینخبریںپاکستان

برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت

برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے۔

برطانوی سی اے اے ٹیم ہیڈ آف سیفٹی کیپٹن میلکم رسبی کی سربراہی میں کراچی پہنچی، برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی سی اے اے کا آڈٹ شروع کردیا۔

برطانوی سی اے اے ٹیم 18 فروری تک پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی، برطانوی سیفٹی ٹیم نے پاکستان سی اے اے کے لائسنسنگ ڈائریکٹوریٹ سے آڈٹ شروع کیا۔

برطانوی سیفٹی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مکمل آڈٹ کرے گی، یو کے سیفٹی ٹیم سی اے اے کے فلائٹ اسٹینڈرڈ، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ایئروردینیس کا آڈٹ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے آڈٹ کے بعد برطانوی سیفٹی ٹیم پی آئی اے کا بھی آڈٹ کرے گی، آڈٹ میں کامیابی کے بعد برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

برطانیہ اور یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button