تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

سفارتی حکام کے مطابق قونصل خانے نے پرویز مشرف کی میت پاکستان منتقل کرنے کےلیے این او سی جاری کردیا ہے۔

سفارتی حکام کے مطابق پرویز مشرف کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے، سابق صدر کی میت راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔

سابق آرمی چیف کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت المکتوم ایئرپورٹ دبئی سے پیر کی صبح 11 بجے روانہ ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button