تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، یورپی میگزین میں انکشاف

معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

بھارت پاکستان کے امن کا دشمن ہے، معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی نے بھارت کے ناپاک منصوبوں کا پردہ چاک کردیا۔

معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، اور ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت افغانستان کے راستے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرمایہ اور تحفظ دے رہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی انہی سہولیات کی وجہ سے پاکستان میں حملے کرنے کے قابل بنتی ہے، ٹی ٹی پی کے کمانڈروں کی بھارت میں محفوظ پناہ گاہیں بھی اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طبی علاج کے لیے سرحد پار کرکے بھارت جاتے ہیں اور پھر طویل عرصے تک وہاں قیام کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بھارت ناصرف کالعدم ٹی ٹی پی کی کھلی حمایت کررہا ہے بلکہ اس کے رہنماؤں کو قانونی کارروائی سے بھی بچارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا مقصد پاکستان کی حکومت اور فوج کو کو کمزور کرکے خطے کا ٹھیکیدار بننا ہے، اور اس طرح بھارت پاکستان میں دہشتگردی سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے میں بھی کامیاب ہے۔

ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ خطے میں امن کیلئے عالمی برادری بھارت کو کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے روکے اور لگام دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button