تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم نے کراچی میں ایٹمی بجلی گھر ’کے تھری‘ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کے منصوبے ’کے تھری‘ کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے 27 ارب ڈالر کا ایندھن درآمد کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، سستے ایندھن کی ضرورت ہے، امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ کی قیمت کم کرے گا۔

وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ اگر ہم قیمتوں کے فارمولے اور اہم شرائط و ضوابط پر متفق ہوجائیں تو کل ہی لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرسکتے ہیں۔

اگر آپ 2 ملین ڈالر فی میگا واٹ کی قیمت پر متفق ہیں، تو ابھی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button