انتخاباتتازہ ترینخبریں

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انتخابات میں تاخیر کے تاثر کو مسترد کردیا

ایک طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کی ہدایت کے لیے درخواست دائر کی تو دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ نے امن و امان کی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیر کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

پولیس لائنز میں دھماکے کے مقام پر ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا انتخابات کے انعقاد سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے انتخابات میں ممکنہ تاخیر کے تاثر کو زائل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع میں ایک عرصے سے ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان پر روس کے حملے کے بعد گزشتہ 40 برسوں سے خطے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور نگراں حکومت کے قیام کے بعد 90 دن میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کرانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

حریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button