تازہ ترینخبریںپاکستان

پشاور مسجد خودکش دھماکہ : 44 شہید ، 157 زخمی

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 44 ہوگئی جبکہ 157 افراد زخمی ہوئے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے دھماکے میں شہید اور  زخمی افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق دھماکے میں 44 افراد  شہید ہوئے، 157 زخمی ہوئے۔

شہداء میں 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام صاحبزادہ نور الامین ، ایک خاتون  اور دیگر افراد شامل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین جاں بحق افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ریسکیو کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا۔

انتظامیہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا  ہے کہ ہسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button