
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔
فیصل چوہدری نے خط کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فواد چوہدری کی گرفتار سے متعلق از خود نوٹس لینے کی درخواست کردی۔
خط میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو لاہور سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، اُن کو ایسے انداز میں پکڑا گیا جیسے وہ دہشت گرد ہو، سابق وفاقی وزیر کو انصاف کی فراہمی کےلیے عدالت عظمیٰ کی مداخلت درکار ہے۔