تازہ ترینتحریکخبریں

43 ارکان کے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پیر کو پٹیشن دائر کرنے کا امکان ہے، درخواست کے ساتھ سپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی لگایا جائے گا۔سپیکر نے خط میں کہا تھا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی۔سپیکر نے خط میں کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button