تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک سیاہ فام شہری ماں ماں پکارتا رہا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری ٹائر نیکولس آخری لمحات میں ماں ماں پکارتا رہا، لیکن سفید فام اہل کاروں کے دل میں ذرا بھی رحم پیدا نہ ہوا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوری کے شروع میں ٹریفک اسٹاپ کے دوران 29 سالہ سیاہ فام ٹائر نکولس کو پولیس اہل کاروں نے مکے مار مار کر قتل کر دیا تھا، میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اب باڈی کیمرے کی فوٹیج جاری کی گئی ہے۔

فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد نیویارک شہر سمیت امریکا کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کار سیاہ فام شہری پر تشدد کر رہے ہیں اور نکولس ماں ماں پکارتے رہے، فوٹیج سامنے آںے کے بعد نیویارک میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور بلیک لائف پیٹرز کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے کہا کہ نکلس کو انصاف نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 جنوری کو پولیس نے افریقی نژاد ٹائر نکولس کو نہ رکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اس کیس میں عدالت نے 5 پولیس اہل کاروں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

ٹائر نکولس کو میمفس میں مبینہ طور پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر روکا گیا تھا، تاہم وہ بھاگا، جس پر اہل کاروں نے اسے پکڑا اور پھر تشدد کرنے لگے، جس پر وہ شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گیا اور 3 دن بعد مر گیا۔

باڈی کیم فوٹیج سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں اس کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button