تازہ ترینخبریںپاکستان

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا ، وقف املاک بورڈ

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی آصف خان نے کہا ہے کہ لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا ، وقف املاک کے عملے کو پولیس کی معاونت حاصل ہوگی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی آصف خان نے کہا کہ لال حویلی واگزار کرانے کے دوران مزاحمت کی تو مقدمات درج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جمع کرائی گئی دستاویزات کی انکوائری کر رہے ہیں۔آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی فراہم کردہ دستاویزات مکمل نہیں۔

رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ لال حویلی سیل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے، دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔

واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے لال حویلی سمیت7 اراضی یونِٹس کا قبضہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button