تازہ ترینخبریںکاروبار

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر یکدم 12 روپے مہنگا

ملک کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے مہنگا ہونےکا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے قرض بحالی پروگرام کے لیے ڈالر کو فری فلوٹ کرنے کی لازمی شرط رکھی تھی ۔

گزشتہ روز حکومت نے ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گی۔

حکومت کی اجازت کے بعد بدھ (25 جنوری کو) اوپن مارکیٹ میں دالر کی قیمت میں ایک دم 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 252.50 روپے پر جا پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button