تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

لاہور ( میاں عمران ارشد) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا اچانک دورہ کیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے کچن ، ہسپتال ، پی سی او ، اسیران بحالی مرکز ، قیدی بارکس ، جوینائل اور خواتین وارڈ کا معائنہ کیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے صفائی ستھرائی ، جیل سیکورٹی اور اسیران کو میسر سہولیات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کے لئے موقع پر ہدایات جاری کی ہیں۔

چھوٹے بچوں کے لیے ڈے کئیر سنٹر کی منظوری دیتے ہوئے ایک ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

نوعمر وارڈ میں لائبریری کے قیام اور آؤٹ ڈور گیمز کے فوری انتظامات کئے جائیں۔

جھنگ یونیورسٹی کے تعاون سے جیل لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کر کے قدیم و جدید کتب کا اضافہ کیا جائے۔

خواتین اسیران کی تعلیم و تربیت کے لئے درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

عمر رسیدہ اسیران کے لئے موسم سرما میں دھوپ میں بیٹھنے کے لئے بارکوں کے احاطوں میں آرام دہ بنچوں کی فوری تنصیب کی جائے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جیل انتظامیہ اس سلسلے میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خدمات حاصل کرے۔

جیل سٹاف کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

آئی جی جیل خانہ جات کا مزید کہنا ہے کہ افسران و ملازمین کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تشدد اور رشوت ستانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button