تازہ ترینتحریکخبریں

امریکی سائفرکی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

امریکی سائفر کے ذریعے مبینہ سازش کے تحت عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کوکریں گے۔

درخواستیں مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کے لیے دائر کی گئی تھیں تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا تھا۔

درخواست گزاران نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائرکر رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button