تازہ ترینخبریںپاکستان سے

چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

ن ليگ کے سابق رہنما اور نواز شریف کے سابق دست راست چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ن ليگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہو سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے 2018  میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا ، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button