تازہ ترینخبریںپاکستان

خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان ہوں گے، دونوں فریقین میں اتفاق رائے ہو گیا

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی میں باہمی مشاورت سے سابق بیوروکریٹ اعظم خان کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

اعظم خان کا نام اپوزیشن کی طرف سے تجویز کیا گیا تھا۔ اعظم خان صوبے کے سابق چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سپیکر ہاوس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، سپیکر مشتاق احمد غنی، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات ہوئی۔ نگران وزیراعلی کے انتخاب پر طویل مشاورت ہوئی۔ مشاورت کے بعد متفقہ طورپرسابق اعظم خان کونگران وزیراعلیٰ کے لیے منتخب کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ اعظم خان ہمارے متفقہ امیدوار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے آدمی کا چناﺅ کیا کہ جو ہم سب کے لیے قابل قبول ہے۔

وزیراعلی محمودخان کا کہنا تھا کہ اکرم درانی کے لیے تومشکل ہو گا کہ وہ اپنے پارٹنر کو راضی کرے، ہم نے اپنے لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان پر اتفاق کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button