تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا امریکا میں ہونے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز کے لیے امریکا کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا ، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو میچز کرانے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ امریکا کے شہر فلوریڈا میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر اتل رائے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو امریکا میں کراؤڈ کی بہت سپورٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button