تازہ ترینخبریںپاکستان سے

مسلم لیگ (ن) میں تھا ، ہوں اور یہاں سے ہی گھر جاؤں گا ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی جماعت یا ہم خیال گروپ بنانے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں تھا، ہوں اور یہاں سے ہی گھر جاؤں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف ہی مشکل فیصلے کرسکتے ہیں، مشکل فیصلے جو بھی کرے گا، سیاسی قیمت ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کی ہے، عمران خان نے ساڑھے تین سال گزار دیے، مشکل فیصلے نہیں کیے ، غلط فیصلوں سے ریئل سٹیٹ میں اتنا پیسہ چلا گیا کہ معیشت ہلا کر رکھ دی۔ آئی ایم ایف ریویو مکمل کرنے ہیں، ڈالر کی قیمت کو اصل جگہ پر لانا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے والے کو احساس ہونا چاہیے کہ اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔ عوام نے سب کو آزما لیا ہے، مسائل کے حل کی کوئی بات نہیں کرتا، ایک دوسرے پر الزامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اگلی حکومت کی ترجیح عوامی مسائل ہوں، الزامات نہ ہوں، بڑے فورم کی ضرورت ہے جہاں مسئلے سے متعلق بات ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان شہباز کی ٹوئٹ کی حمایت نہیں کرسکتا، کسی جماعت کے وزیر خزانہ سے متعلق ایسی بات ٹھیک نہیں، وزیر خزانہ کی پالیسی پر تنقید کرسکتے ہیں، ذاتیات کی بات مناسب نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button