انتخاباتتازہ ترینخبریںپاکستان سے

میئر کراچی ، پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی میں پہلا باضابطہ رابطہ

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی میں پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔

آج شام پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کراچی کے مرکز ادارۂ نورِ حق جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات اور میئر کراچی سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔انہوں نے حافظ نعیم الرحمٰن کو جائز خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی کے سندھ حکومت سے متعلق مسائل کے حل میں غیر جانبدار کردار ادا کریں گے۔

اس سے قبل  کراچی میں پریس کانفرنس میں سندھ کے پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے کہا تھا کہ ہماری ترجیح جماعتِ اسلامی سے بات کرنا ہے، زیادہ بہتر ہو گا کہ جماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی بات کر لیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button