تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف : شرائط ماننا پڑیں تو مان لیں گے۔ عائشہ غوث پاشا

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پروگرام میں جانے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں تو مان لیں گے۔

عائشہ غوث پاشا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت چاہتی ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، لیکن آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال ہوجائے، آئی ایم ایف سےمذاکرات بھی چل رہےہیں، ایکسچینج آف نوٹس ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کے بہت سارے تحفظات دور کیے ہیں، آئی ایم ایف کےمعاملے پرکل اسٹیٹ بینک کے ساتھ اجلاس بھی ہوا،  اب چاہتے ہیں یہ معاملہ تیزی سے آگے بڑھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button