تازہ ترینتحریکخبریں

فردوس شمیم نے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑ دیں ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ حرکت الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں، ان کا اعتراض تھا کہ یہ سیلیں توڑے بغیر کھولی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ضلع وسطی کی یو سی 3 میں نقاب پوش افراد کے پولنگ سٹیشن میں گھسنے کی مبینہ وڈیو سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ نقاب پوشوں نے پولنگ کے عملے کو ہراساں کیا، اس کے علاوہ انتخابی سامان سے چھیڑ چھاڑ بھی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button