تازہ ترینخبریںپاکستان

پشین حادثہ : بلوچستان کانسٹیبلری کے ڈی ایس پی خاندان سمیت جاں بحق

پشین خانو زئی کے قریب گوال میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ، حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پشین میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن میں خانو زئی کے علاقے گوال میں دھند اور پھسلن کے باعث کار اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق این 50 ہائی وے پر زیارت کراس کے قریب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کار اور ٹریلر میں تصادم کے باعث پیش آیا ۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی، ان کی اہلیہ، بیٹا اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے، جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button