تازہ ترینخبریںٹیکنالوجیپاکستان

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری، اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے سلسلے میں اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیے گئے، پاکستان کی ساتویں مردم شماری پہلی مرتبہ کاغذ اور قلم کے استعمال کے بغیر ہوگی۔

آئندہ عام انتخابات ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے، جس کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ادارہ شماریات پاکستان کے تحت اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائزسیکنڈری اسکول انجمن اسلامیہ لیاقت آباد میں ٹریننگ میں شریک اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیے گئے۔

پہلی مرتبہ مردم شماری میں کاغذ اور قلم کا استعمال نہیں کیا جائے گا، ادارہ شماریات اور ٹریننگ حاصل کرنے والا عملہ ٹیبلٹ میں ڈیٹا فیڈ کرے گا۔

مردم شماری سپر وائزر و ماسٹر ٹرینر امبر سلطانہ نے کہا کہ ڈیجٹل مردم شماری کے لیے تربیت کا مرحلہ 21 جنوری تک جاری رہے گا، اور مردم شماری یکم فروری سے شروع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button