تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے کہا کہ فیصلہ عمران خان کریں تو ہم نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ ہے کہ پرویز الہٰی کو ساتھ رہنا ہے تو اسمبلی توڑنی پڑے گی۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ وہ ہر صورت میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلی دو تین ماہ مزید برقرار رہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی کو اپنے لیے ووٹ لینا ہے ، ہم سے کیا تعاون کریں گے ، ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ جو سیٹیں بنتی ہیں وہ ہم پرویز الہٰی کو دیں گے، اس کے بعد ان کو اسمبلی توڑنی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں 21 بل پاس ہوئے، کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہمارے 171 ارکان موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 7 ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ایک رکن اسمبلی کی بہن کی شادی، بتول جنجوعہ بیمار، ایک کا آتے ہوئے حادثہ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button