تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کراچی میں ہو گا ، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے کیوی ٹیم کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا ، پہلے بولنگ میں نسیم شاہ اور ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نےکیوی بیٹرز کو بڑا سکور نہ کرنے دیا۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ میں فخر زمان ، بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت باآسانی ہدف حاصل کیا۔

گزشتہ روز کیوی بیٹر گلین فلپس نے کہا کہ دوسرے میچ میں اچھی پرفارمنس کی اُمید ہے ، پہلے میچ میں پارٹنرشپ نہ ہونے کے سبب بڑا سکور نہ کرسکے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم دوسرے او ڈی آئی میں فتح کے ذریعے سیریز کو اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button