تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے درخواست دائر

اینٹی ٹیررازم کورٹ (اے ٹی سی) میں عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کےلیےدرخواست دائر کردی گئی۔

وزیرآباد میں عمران خان پرقاتلانہ حملےکے مقدمے کے معاملے پر درخواست ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان مقدمے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، دوران تفتیش ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جی آئی ٹی نے دوسرا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے جسمانی ریمانڈ بھی لیا ہے ۔ عمران خان نے کیس سے متعلق آج تک متضاد بیانات دیے ہیں، عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ اصل ملزمان تک پہنچنے کے لیے مدد کر سکتا ہے۔

بعد ازاں ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت سے درخواست دی ہے کی عدالت جے آئی ٹی کو عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کا حکم دے، وقوعہ کے روز سےعمران خان متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ کبھی ان کے ملزمان تین اور کبھی پانچ ہو جاتے ہیں، کبھی ان کے زخموں کی تعداد چار اور کبھی آٹھ ہو جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button