تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیدیے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، عثمان بزدار ، اسلم اقبال ، محمود الرشید اور عباس علمدار کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے جس کے لیے پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں ، اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات ہوں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ 9 جنوری کے اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کر لیا جائے۔ فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے ، ان کے 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔ اس وقت پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button