تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کا امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کے بعد پاکستان کی مالی امداد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے 9 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہونے والی ’’انٹرنیشنل کانفرنس آن رزیلیئینٹ پاکستان‘‘ کے بارے میں شیخ محمد بن زید النہیان کو آگاہ کیا اور کانفرنس میں یو اے ای سے اعلیٰ سطح کی شرکت کے لیے درخواست کی۔

شیخ محمد بن زید نے کانفرنس کے بنیادی ایجنڈا کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button