تازہ ترینتحریکخبریں

ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمود جان مستعفی

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان سمیت دیگر اراکین نے سپیکر کو اپنے استعفے بھجوا دیے۔

محمود جان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کے احکامات پر ڈپٹی سپیکر شپ سمیت اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختونخوا وزیر زادہ، ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک اور ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہا کہ عمران خان کے اعلان پر صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے۔ عمران خان کا جو فیصلہ ہوگا ہمیں منظور ہوگا ہم چاہتے ہیں دوبارہ انتخابات ہوجائیں۔

پی ٹی آئی کی ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک نے سپیکر کے نام استعفیٰ لکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دیتی ہوں۔ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد عامر اقبال شاہ نے اپنا استعفیٰ سپیکر کو دے دیا۔محمد عامر اقبال شاہ پی پی 224 دنیا پور سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ پارٹی پالیسی کے مطابق اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button