تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی، پرویز الٰہی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، استعفے دیے تو شہبازشریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ اللہ نےعمران خان کو نئی زندگی عطا کی ہے، راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہوگئی، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشارکی شکل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے باز ہی نہیں آرہے، آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ ہوگاآپ کی پشتیں بھی یادرکھیں گی، اس ملک میں دین کی حکمرانی ہوگی، ایسےکام ہوں گےجس سے عام اورغریب آدمی اوران کےبچوں کوفائدہ ہوا، اس کی ابتدا پنجاب سےہوچکی ہے، روزایک نئی چیزنظرآئےگی جس کافائدہ غریب آدمی کوہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button