تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان نہ پنجاب اسمبلی، نہ ہی کے پی اسمبلی توڑ سکتے ہیں ، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ پنجاب اسمبلی توڑ سکیں گے نہ ہی کے پی اسمبلی توڑ سکتے ہیں۔

رانا ثناء نے کہا کہ 20 فیصد لوگ ریکوزیشن جمع کروادیں تو اسمبلی نہیں توڑی جاسکتی ، پنجاب اسمبلی میں متبادل قیادت موجود ہوگی۔ کے پی کی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے لوگ باہر آئے تو وہاں ضمنی الیکشن ہو سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے اور اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام میں نہیں رہنا، ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے بات کی ہے پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کریں اس سے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button