تازہ ترینخبریںپاکستان

مشاہد حسین نے اہم اعزاز پالیا

سینئر سیاستدان و لیگی رہنما مشاہد حسین نے عالمی سطح پر بڑ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز (آئی سی اے پی پی) نے سینیٹر مشاہد حسین سید کو معاون چیئرمین منتخب کرلیا

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں منعقدہ کانفرنس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید کو آئی سی اے پی پی کا متفقہ طور پر معاون چیئرمین منتخب کیا۔

تینتیس ممالک کی ستر سیاسی جماعتوں کے دو سو نمائندگان اور رہنماؤ ں نے اجلاس میں شرکت کی، ایران اور تھائی لینڈ نے تنظیم کے معاون چیئرمین کیلئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا نام تجویز کیا۔

چین، کمبوڈیا، روس، لبنان، ترکیہ اور انڈونیشیا نے ووٹنگ سے قبل ہی اس تجویز کی بھرپور حمایت کی، جنوبی کوریا کے سابق وزیر خارجہ چنگ اییونگ کو آئی سی اے پی پی کے دوبارہ چیئرمین منتخب ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button