تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

آئی ٹی انڈسٹری کی فعالیت پاکستان کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنائے گی

پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی جانب سے آئی ٹی انڈسٹری کے لئے دیگر منسٹریوں سے تعاون طلب کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیوں کیلئے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کیلئے صنعت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے متعلقہ سرکاری دفاتر سے سہولیاتی اقدامات کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

چیئرمین زوہیب خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے چیلنجز کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے کے موقف کو تسلیم کرتے ہیں ،اب وقت آگیا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز جیسے کہ وزارت خزانہ، ایف بی آر، ایس بی پی اور ایس ای سی پی آئی ٹی انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

پالیسی لیول پر، آئی ٹی صنعت پانچ سال کے لیے ٹیکس کی چھٹی کا مطالبہ کرتی ہے (جس کا اعلان 2025تک کیا گیا تھا)پریشانی سے پاک فاریکس برقرار رکھنے،آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے 5فیصد کیش ریوارڈ اور وسیع تر قومی مفاد میں نوجوانوں کے لیے مارکیٹ سے چلنے والی آئی ٹی مہارتیں فراہم کرنے کے ذریعے صلاحیتوں کی تعمیر شامل ہیں۔

زوہیب خان نے مزید کہ پاکستان معاشی بحران سے دوچار ہے، آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات واحد صنعت ہیں جو ممکنہ طور پر پاکستان کی معیشت کو مستحکم کر سکتی ہیں۔

کرنٹ اکائونٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے، انڈسٹری آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ اور سرمایہ کاری کی صورت میں ریونیو کے بہائو کی پیشکش کرتی ہے، یہ دونوں ہی پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جہاں آئی ٹی صنعت کو 15 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف دیا ہے،وہیں صنعت حکومتی وزارتوں کی جانب سے امداد اور تعاون سے محروم ہے۔

برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پالیسی مراعات متعارف کرانا ہوں گی اور کاروبار کرنے میں آسانی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ صنعت کی برآمدی نمو اور کاروبار کی ترقی کو کاروبار کرنے میں آسانی اور صلاحیت سازی کے اقدامات سے حوصلہ ملے گا۔

پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے منظم شعبے اور فری لانسرز میں600,000 سے زیادہ افراد کو ملازمت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قائدانہ رول ادا کریں اور وزارتوں و متعلقہ محکموں میں تعاون اور ہم آہنگی کو یقینی بنائیں تاکہ آئی ٹی انڈسٹری کو فعال بنانے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کم کرتے ہوئے ڈیفالٹ کے خطرے سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button