تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین سینیٹ کا اعظم سواتی معاملے پر کمیٹی بنانے کا اعلان

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے راہنما تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیوز کے معاملے پر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اعظم سواتی کی ویڈیوز کے معاملے پر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے، کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر کے ایوان میں پیش کرے گی

صادق سنجرانی نے کہا کہ اعظم سواتی کے ویڈیوز سے متعلق انکشافات قابلِ مذمت اور افسوس ناک ہیں، سینیٹر کے انکشاف سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی، وہ ایک ایماندار اور قابلِ عزت شخصیت کے مالک ہیں، انہیں کوئٹہ بطور مہمان بہترین رہائش فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سینیٹرز بلاتفریق قابلِ احترام اور خاندان کے مانند ہیں، اعظم سواتی میرے خاندان کے ممبر کی طرح ہیں، بطور مسلمان و بلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں، وہ ایوان کے باعزت ممبر ہیں ان کی تکالیف کا ادراک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button