تازہ ترینخبریںدنیا

روسی تیل پر یورپی پابندی کے امکانات سامنے آگئے

یورپی یونین کی طرف سے روس کی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر پابندی عائد کیے جانے کے امکانات سامنے آئے ہیں۔

لندن سے جاری رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی خریداری پر پابندی کے امکانات کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ برطانوی خام تیل 98 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ہی گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو اب 6 ڈالر 23 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button