تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، آئی جی پنجاب کا سخت نوٹس

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر ہونے والی فائرنگ پر آئی جی پنجاب نے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو جلد کٹہرے میں لایا جائے۔

فائرنگ کے نتیجے میں سینیٹر فیصل جاوید، پی ٹی آئی کے رہنمااحمد چٹھہ اور پی ٹی آئی عہدیدار راشد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے  کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان محفوظ ہیں۔

فائرنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور گولی چلائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button