تازہ ترینخبریںپاکستان

ملکی مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے۔

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے انتخابی ریفارمز ضروری ہیں، ریفارمز کے بغیر الیکشن نہیں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی سلیکشن ہوگی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ تباہی میں حکمران، سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کا برابر کا ہاتھ ہے، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے تسلط سے آزاد ہو۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم حکمران پارٹیوں کے مارچ کی حقیقت سے خوب آگاہ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان ان کے حلف کا تقاضا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button