تازہ ترینخبریںسیاسیات

توشہ خانہ کیس کا متوقع فیصلہ : ‘عمران خان ہماری ریڈلائن ہے’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا

توشہ خانہ کیس کے متوقع فیصلے کے موقع پر ٹوئٹر پر عمران خان ہماری ریڈلائن ہے’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، اس موقع پر ٹوئٹر پر ‘عمران خان ہماری ریڈلائن ہے’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر توشہ خانہ ریفرنس پر متوقع فیصلے پر کہا کہ اسلام آباد ایسے قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے جو بڑی فوج کے محاصرے میں ہو، ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے ابھی سے گھبرا گئے؟ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں ہوگی، معاملات کوپوائنٹ آف نوریٹرن پرنہ لیکرجاؤ،عمران خان ریڈلائن ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تمام چوروں کو این آر و دیا گیا اور حکمران بنا دیا، واضح شواہد ہونے کے باوجود ملک لوٹنے والوں کو بری کر دیا گیا، اور جو واحد ایماندار لیڈر ہے اس پر جعلی کیس بنا کربلیک میل کیا گیا، لیکن یہ بھول گئے عمران خان عوام کی ریڈلائن ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے،کراس کرنیکی کوشش نہ کی جائے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ متعصبانہ،جانبدارانہ فیصلوں سےالیکشن کمیشن پاکستان اپنامعیار،اعتمادکھوچکاہے، کیا چیف الیکشن کمشنر شریفوں اورزرداری پر کیس بنائیں گے؟ یااس قانون کااطلاق صرف ایک آدمی کےلیے ہے؟ کچھ بھی کرلوعمران خان صادق وامین تھے اور رہیں گے۔

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن نےعمران خان کونااہل کرنےکاغیرقانونی فیصلہ کیاتوقبول نہیں کریں گے ، عمران خان ہماری ریڈلائن ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سیدھا یا الٹا لٹک جائیں،عمران خان واپس وزیراعظم آرہاہے،چاہےکچھ بھی کرلو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button